پاکستان

راؤ انوار ای سی ایل میں

جنوری 23, 2018 < 1 min

راؤ انوار ای سی ایل میں

Reading Time: < 1 minute

پولیس انکاؤنٹر سپیلشسٹ راؤ انوار احمد خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا،جس کا وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی ملیر کینٹ کراچی انوار احمد خان کا نام نقیب اللہ محسود کا ماورائے عدالت قتل کرنے پر ای سی ایل آرڈیننس 1981 کی شق دو کے تحت ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، تاکہ معطل ایس ایس پی ملک سے فرار نہ ہو سکیں،جعلی پولیس مقابلہ میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے رکھا تھا اور میڈیا میں راؤ انوار کے دبئی فرار کی کوشش ناکام ہونے کی خبریں آنے پر چیف جسٹس پاکستان نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا،جس کے بعد وزارت داخلہ نے راؤانواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شام ل کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن 12/15/2018 ECL جاری کردیا، وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو بجھواتے ہوئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بجھوا دی گئی ہے۔۔۔۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے