پاکستان پاکستان24

سپہ سالار کا بڑا فیصلہ

فروری 9, 2018 < 1 min

سپہ سالار کا بڑا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ عدالت کی جانب سے 5 دیگر دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔آئی ایس پی آر مطابق دہشت گردوں کو سنگین کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی اور سزائے موت پانے والوں نے اپنے جرائم کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا جب کہ سزا پانے والے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں، یہ 7 دہشت گرد مجموعی طور پر 85 افراد کے قتل، 109 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اطلس خان، فرحان، خالے گل، نیک مائل خان، اکبر علی، نذر مون اور محمد یوسف خان شامل ہیں۔ دہشت گرد اکبر علی سوات میں امن کمیٹی کے ارکان شاہی رحمان، بدیع الرحمان کو قتل کرنے میں ملوث ہے اور دہشت گرد فرحان پولیس اور مسلح افواج کے پندرہ اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے