پاکستان

گھی والے چینل کے خلاف مظاہرہ

فروری 27, 2018 2 min

گھی والے چینل کے خلاف مظاہرہ

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد میں صحافیوں نے گھی والے چینل کے نام سے مشہورٹی وی چینل نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ شہر کے علاقے زیرو پوائنٹ پر واقع چینل کے دفتر کے سامنے کیے گئے اس مظاہرے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔

احتجاج کرنے والے صحافی چینل انتظامیہ کی جانب سے دفتر میں کام کرنے والے کارکن صحافیوں سے رکھنے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ کارکن صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر چینل انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاج کرنے والے صحافیوں سے مطیع اللہ جان، شکیل قرار، عابد خورشید، طیب بلوچ، آصف بشیر چودھری، مظہراقبال، کاشف رفیق اوربابرعباسی نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ گھی والے چینل کی انتظامیہ ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ صحافیوں کو اس طرح کے اقدامات سے دبایا نہیں جاسکتا، صحافیوں کی عزت کسی بھی چینل مالک کے ہاتھ میں نہیں بلکہ ان کے کام سے ہے۔


مقررین نے کہا کہ سینئرصحافی امجد نذیر بھٹی کو جس طریقے سے ادارے سے نکالا گیا وہ قابل قبول نہیں، چینل کی انتظامیہ اپنی روش بدلے بصورت دیگر صحافیوں کو اپنے احتجاج کو بڑے پیمانے پر پھیلانا پڑے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے