پاکستان

گولی کہاں سے آئی

اپریل 16, 2018 < 1 min

گولی کہاں سے آئی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کر دی گئی ۔۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گولی کافی فاصلے سے آئی، اور گھر کے مرکزی دروازے کے بالائی حصے پر لگی، جس سمت سے فائرنگ کی گئی اس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،،قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی کئے گئے ہیں،،واقعے سے متعلق سیکیورٹی پر تعینات شفٹ انچارج پاکستان رینجرز نائیک عبدالرزاق نے شکایت درج کروائی، فائرنگ سے متعلق صبح 10 بج کر 45 منٹ آگاہ کیا گیا
،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب فرانزک ایجنسی نے تمام شواہد، ریکارڈ کو محفوظ کر لیا ہے،س ضمن میں قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گیے ہیں،، موقع سے ملنے والی گولی کا خول فائر آرمز اینڈ ٹول مارکس میں مشاہدے کےلیے بھجوا دیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر کے مین گیٹ کے بالائی حصے پر گولی لگی، پی ایف ایس اے اپنی رپورٹ آج کے روز پیش کرے گی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے