پاکستان پاکستان24

بدنام زمانہ راؤ انوار کا پروٹوکول

مئی 19, 2018 2 min

بدنام زمانہ راؤ انوار کا پروٹوکول

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمات کا سامنا کرنے والے کراچی کے بدنام زمانہ پولیس افسر راؤ انوار کو عدالتی ٹرائل کے دوران وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے _

نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں واحد قیدی راو نوار ہے جو دہشت گردی کیس کا ملزم ہونے کے باجود اپنے گھر میں رہ رہا ہے، راو انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فیکشن پیش نہیں کیا گیا، حکومت راو انوار کو سہولت فراہم کر رہی ہے، راو انوار نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ جیل پولیس نے بھی راو انوار کی سیکیورٹی کے خدشات کا اظہار نہیں کیا، راو انوار گھر پر رہنے کے باجود بھی بی کلاس کی سہولت مانگ رہے ہیں _

عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ مقدمے کا پراسیکیوٹر علی رضا غائب ہو گیا ہے، ایک سرکاری وکیل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ علی رضا کا کہنا ہے کہ اسے دھمکیاں مل رہی ہیں، علی رضا کا کہنا ہے کہ وہ راو انوار کے مقدمے میں پیش نہیں ہوسکتا۔

علی رضاکی عدم۔موجودگی کے باعث دیگر سرکاری وکلا پیش ہوئے _ سرکاری وکیل بیرومل نے کہا کہ ہم نے چالان کی کاپیاں دی ہیں، ہم نے سی ڈی اور سی ڈی آر فراہم کر دی ہیں _

راو انوار کے وکیل عامر منصوب قریشی نے بتایا کہ ہماری بی کلاس کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی _  ڈی ایس پی قمر احمد کے وکیل نے کہا کہ درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، اگر کسی درخواست پر نوٹس ہوتے ہیں تو استغاثہ کو وصول کرنا چاہیے، وکیل صفائی نے کہا کہ ڈی ایس پی قمر احمد موقع واردات پر موجود نہیں تھے، وکیل صفائی نے کہا کہ جے ائی ٹی میں بھی میرے موکل کا ذکر نہیں _

اے ٹی سی میں راو انوار نے غیر رسمی گفتگو کی، ایک صحافی نے کہا کہ راو انوار صاحب سنا ہے کورٹ میں گرمی زیادہ ہے لیکن آپ تو ہشاش بشاش لگ رہے ہیں _ راؤ انوار نے جواب دیا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے _

صحافی نے کہا کہ آپ تو بڑے مسکراتے ہوئے نکلے ہیں کمرہ عدالت میں ہوا کیا ہے؟ راؤ انوار نے کہا کہ وہ میرے وکیل آپ کو بتا دیں گے کیا ہوا ہے _ راو انوار صحافیوں کے سوالات کو نظر انداز کرتے رہے اور کہا کہ بی کلاس کی درخواست اور دیگر معاملات پر میرے وکیل آپ کو بتائیں گے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے