کالم

نواز شریف پسینے میں شرابور تھے

جولائی 19, 2018 2 min

نواز شریف پسینے میں شرابور تھے

Reading Time: 2 minutes

جیل میں ملاقات کیلئے آنے والوں کے سامنے میاں نوازشریف پسینے سے شرابور تھے

عبید عباسی

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر کو قید تنہائی کے سیل (Isolation confinement )میں رکھا گیا ہے ۔ ذرائع نے پاکستان 24 سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میاں صاحب نے آج پارٹی کے سینئر رہنماؤں جن میں راجہ ظفرالحق ، سردار مہتاب عباسی، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید اور دیگر شامل تھے، سے ایک گھنٹہ اور15 منٹ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بار کونسل کے ممبران یاسین آزاد، کامران مرتضی،اور خالد جاوید بھی شامل تھے جو تقریبا 40 منٹ کی ملاقات کے بعد اٹھ کر چلے گئے ۔

ملاقاتیوں کو ایک کمرے میں بٹھایا گیا جس میں تقریباً 14 سے 15 کرسیاں لگی ہوئی تھیں ۔ سب سے پہلے کیپٹن صفدر، پھر نواز شریف آئے اور آخر میں مریم نواز تشریف لائیں ۔میاں نواز شریف نیلے رنگ کی شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے، جب وہ کمرے میں تشریف لائے تو پسینے سے شرابور تھے انھوں سے فردا فردا سب سے ہاتھ ملایا ،اس دوران کمرے میں صرف ایرکنڑیشن نیں چل رہا تھا ۔ میاں صاحب بظاھر پرامید نظر آے لیکن گفتگو کے دوران انھوں نے بہت باتیں کی۔ میاں صاحب نے کہا کہ ان کے کمرے سے بدبو بہت آتی ھے، اور کسی قسم کی سہولت نہیں ہے سوائے ایک چارپائی کے جو پہلی رات دیر سے مہیا کی گی، اور ایک اردو اخبار جو مورخہ 18 جولائی بروز بدھ کو دیا گیا ۔جیل مینول کے مطابق کھانا دیا جا رہا ھے لیکن میاں صاحب نے بتایا کہ اکنی کھانے کی اشیاء باھر سے آتھی ھیں جو یہاں پکاہی جاتی ھیں، ایک دن میاں صاحب کو جیل کا قیمہ کھانے میں پیش کیا جسکا ذکر میاں صاحب نے آج اپنی گفتگو میں کیا۔ دوران گفتگو میاں صاحب تھکے ھوے لیکن برامید نظر آے، ان کا پہلا ہدف الیکشن کا دن اور پھر َان کی بریت رہا  ۔

زرائع کے مطابق دوران گفتگو میاں صاحب نے بتایا کہ انکی بیرکس کے ساتھ والی بیرکس کو خالی رکھا گیا ھے، اور کوئی قیدی نیں ھے انکے قریب چار سے پانچ بیرکس میں، پھر کھچہ فاصلے پہ مریم اور پھر کیپٹن صفدر کو رکھا گیا ھے ۔ میاں صاحب نے آج پہلی دفعہ اپنی بیٹی اور داماد سے ملاقات کی اور انھوں نے بتایا کہ جب سے جیل میں لایا گیا ھے، آج پہلی دفعہ ملاقات کا موقع دیا گیا۔ دوران گفتگو میاں صاحب زیادہ دیر بولے جبکہ مریم اور صفدر کم بولے۔ ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں نے میاں صاحب کو الیکشن کمپین کے بارے میں آگاہ کیا جسکے بعد میاں صاحب کے سوالات اور جوابات ھوتے رھے۔ ملاقات کا وقت ختم ھوا ایک جیل اہلکار کمرے میں داخل ھوا اور کہا سر وقت ختم ھو گیا ھے!

راجہ ظفرالحق، جو پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ھیں ان سے جب پاکستان 24 نے پوچھا کہ میاں صاحب کا زیادہ وقت کس قسم کی مصروفیت میں گزرتا ھے تو انہوں نے کہا کی "میاں صاحب کا زیادہ وقت نوافل اور قرآن کی تلاوت میں گزرتا ھے”.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے