پاکستان24 متفرق خبریں

الیکشن کمیشن: 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی

جولائی 30, 2018 < 1 min

الیکشن کمیشن: 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کر لی ہیں تاہم 32 حلقوں کے ناکام امیدواروں کی دوبارہ گنتی کیلئے دی گئی درخواستیں مسترد کر دی ہیں ۔

این اے 10 شانگلہ، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 57 مری، این اے 110 فیصل آباد، 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ، این اے 118 ننکانہ،این اے 117 ننکانہ، این اے 129 لاہور،این اے 140 قصور، این اے 158 ملتان، این اے 159 ملتان، این اے 169 لیہ، این اے 170 اور این اے 170 پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی ہوگی تاہم سعد رفیق کی این اے 131 اور شہباز شریف کی این اے 257 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے کئی حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی بھی درخواستیں منظور کی ہیں لیکن دوسری جانب دوبارہ گنتی کیلئے دی گئی درجںوں درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے