کالم

بنی گالہ میں زمین مہنگی ہوگئی

جولائی 30, 2018 3 min

بنی گالہ میں زمین مہنگی ہوگئی

Reading Time: 3 minutes

عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے لیکن بنی گالا میں زمین کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں

عبید عباسی / صحافی

پہلی قسط

پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے ساتھ عمران خان اس وقت وزیر اعظم کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں جو مستقبل کے وزیراعظم  ھونگے جو گزشتہ کئی سالوں سے بنی گالا کی پہاڑی میں رہائش پزیر ہیں ،جہاں زمینوں کی قیمت اب آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔

جس دن عمران خان صاحب نے اعلان کیا کہ وہ 11 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھاہیں گے اس کے ایک گھنٹے بعد بنی گالہ کی زمین 2لاکھ روپے فی مرلہ سے 4لاکھ روپیہ فی مرلہ) منگہی ھو گہی۔ زراہع یہ بتاتے ہیں کہ اسلام آباد کے چھوٹے بڑے پراپرٹی ڈیلرزز بنی گالہ میں زمینوں کی خرید وفروخت میں اپنی فاہیلیں بخل میں لیے گھوم رھے ہیں۔ عمران خان کی 300 کنال کی زمین بنی گالہ میں ھے جسمیں انکا گھر بھی ھے جہاں آج کل امیدوارں کی منڈیاں لگی ھوہی ہیں ۔

زراہع کے مطابق، جن لوگوں کے پاس بنی گالہ میں پلاٹس ھیں انکو بہت اچھی آفرز ملنا شروع ھو گہی ھیں۔ اسلام آباد کے ایک رہائشی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پہ پاکستان 24 کو بتایا کہ عمران خان کے گھر کے قریب اسکا ایک کنال کا پلاٹ ھے جسکوں وہ بیچنا چاہتا تھا مگر الیکشن سے پہلے اسکو کوہی اچھے دام نیں ملے، لیکن الیکشن میں پی ٹی آہی کی جیت کے بعد اسکو درجنوں ٹیلی فون آہیں جسمیں اسی پلاٹ کی قیمت ڈبل آفرز کی گئی ۔ اس وقت اسکو اندازہ ھوا کہ عمران خان وزیراعظم بننے جا رہا ھے.

یاد رھے کہ مارچ 2017 میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی تھی کہ بنی گالہ میں بہت زیادہ غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں جس پہ عدالت عظمی نے مزید تعمیرات پہ پابندی عائد کر دی تھی اور بعد ازہ وقاقی ترقیاتی ادارے کو ہدایت کی تھی کے بنی گالہ کی زمینوں کو باقاعدہ رولزز کے مطابق کیا جائے ۔

بنی گالہ میں کون کون رہتا ہے

بنی گالہ میں عمران خان کے علاوہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان رہاہیش پزیر ہیں، سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آہی کے رہنما خورشید محمود قصوری، سابق وزیر IPC منسٹری اور مسلم لیگ کے رہنما ریاض حسین پیرزادہ، مسلم لیگ کے سابق وزیر بجلی اور پانی اویس احمد لغاری، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر، نادرا کے چیرمین عثمان یوسف مبین، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور مسلم لیگ کے رہنما سردار مہتاب کا صاحبزادہ شمعون خان، رخسانہ بنگش سابق پولیٹکل سکریٹری سابق صدر آصف علی زرداری۔

ریٹایرڈ جج، فوجی اور بیروکیٹس بڑی تعداد میں بنی گالا میں رہاہیش پزیر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیف منسٹر پنجاب کی دوڑ میں شامل علیم خان بھی ایک Park View City Housing Scheme کے مالک ہیں جو بنی گالا میں موجود ھے ۔!CDA نے گذشتہ سال اس سوسائٹی کا. NoC منسوخ کر دیا تھا، بعد ازاں کورٹ کے انھیں. Stay مل گیا تھا

2014 کے دھرنوں میں خیبرپختونخواہ کے لوگوں نے بہت زمینیں خریدی

عمران خان کے 126 دنوں کے دھرنوں میں جہاں پورے ملک سے لوگ آے تھے وہاں خیبرپختونخواہ سے ابھی بہت سے کثیر تعداد میں لوگ لائے گئے تھے، بنی گالہ کے ایک پراپرٹی ڈیلر نے اپنا نام نی ظاہر کرنے کی شرط پہ بتایا کہ دھرنے کے دنوں میں سب سے زیادہ زمین خیبرپختونخواہ کے مال دار لوگوں نے بنی گالہ میں خریدی ۔ پراپرٹی ڈیلر کے مطابق، خیبرپختونخواہ کے مال دار مظاہرین رات کو دھرنے میں شرکت کرتے اور دن کو بنی گالہ میں زمینوں کے سودے کرتے ۔ عمران خان کے گھر کے قریب پلاٹ لینا اور گھر بنانا وہ فخر سمجھتے تھے۔

جاری ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے