پاکستان

نواز شریف کی بکتر بند پیشی

اگست 13, 2018 < 1 min

نواز شریف کی بکتر بند پیشی

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور میڈیا کے نمائندوں کو عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ۔ اس دوران عدالت نے تفتیشی افسر محبوب عالم اور سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو پرسوں طلب کر لیا ۔ عدالت نے نوازشریف کو پرسوں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کواڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی حصارکے ساتھ بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جب کہ  نواز شریف کے روٹ پر 200 سے زائد سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے