پاکستان24 متفرق خبریں

ڈیم فنڈ سے انکار پر نوکری سے فارغ

اگست 14, 2018 < 1 min

ڈیم فنڈ سے انکار پر نوکری سے فارغ

Reading Time: < 1 minute

نجی ٹی وی چینلز کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بھی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے قائم کردہ ڈیم فنڈز میں عطیہ دیا ہے ۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق دنیا ٹی وی کے مالک اور براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمود کی سربراہی میں وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کی اور وفد نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ۔

اعلامیے کے مطابق پی بی اے وفد نے قومی فریضے کے تحت ڈیمز بنانے کی چیف جسٹس کی کاوشوں کی تعریف کی اور ملاقات میں ملک کی بڑھتی آبادی اور سدباب کیلئے ایشوز پر بات جیت کی گئی ۔

یہاں یہ امر انتہائی قابل ذکر ہے کہ میڈیا ریٹنگ کیس میں پی بی اے فریق ہے اور بول ٹی وی نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر سپریم کورٹ نے براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کو نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے ۔

دوسری جانب ذررائع کا کہنا ہے کہ پی بی اے کی جانب سے دیے گئے کروڑ روپے بھی میڈیا مالکان نے اپنے کارکنوں سے وصول کئے ہیں ۔ کئی ٹی وی چینلز نے کارکنوں کی تنخواہوں سے ایک اور دو دنوں کی کٹوتی کی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دنیا نیوز نے ورکروں کی تنخواہوں سے نو ہزار روپے کاٹ کر ڈیم فنڈ میں دیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک خاتون ورکر نے اپنی تنخواہ سے کٹوتی کی مخالفت کی جس پر اسے نوکری سے برطرفی کا نوٹس دیا گیا ۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ خاتون ورکر نے اب دوسرا چینل جوائن کر لیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے