متفرق خبریں

پاکستان ریلوے ٹھیکے پر دینے کو تیار

اگست 21, 2018 < 1 min

پاکستان ریلوے ٹھیکے پر دینے کو تیار

Reading Time: < 1 minute

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے خسارے میں ہے اور اس کیلئے بیل آؤٹ پیکج لینے کی بجائے چاہتے ہیں کہ حکومت ملازمین کی پنشن اپنے ذمے لے لے ۔ انہوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ اب وزیر ہیں اس لئے کوئی ان کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر سوال نہیں اٹھا سکتا اس لئے وہ چاہیں گے کہ ریلوے کا ایک بڑا حصہ فوج کے کاروباری اداروں این ایل سی (نیشنل لاجسٹک سیل) اور ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حوالے کیا جائے ۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی سے جہلم تک ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کا ٹھیکہ بھی این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کے حوالے کیا جائے اور اس کیلئے ٹینڈر بھی نہ کیا جائے ۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے