امریکا نے سچ بتا دیا

امریکی محکمہ خارجہ اپنے بیان پر قائم رہا اور پاکستان کے وزیراعظم سے سیکرٹری مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال کے دوران کی گئی گفتگو کا متن بھی جاری کر دیا ۔

انگریزی روزنامے دی نیشن نے خبر دی ہے کہ امریکا کی جانب سے فون کال گفتگو کا متن پاکستان کے دفتر خارجہ کے حوالے کیا گیا ہے جس کے بعد جواب دینے کی بجائے انصافی حکومت نے خاموشی اختیار کر لی ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری پومپیو کی فون کال کے بعد جاری کیا گیا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ امریکا نے مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا ۔

سیکرٹری پومپیو نے پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کیلئے کہا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے