متفرق خبریں

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

ستمبر 1, 2018 2 min

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

Reading Time: 2 minutes

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے دورے میں وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے پہلے غیر ملکی سفارتی مہمان سے ملاقات کے بعد کہا کہ پاکستان آیت اللہ خامنہٰ ئی کی جانب سے کشمیری عوام کی جدوجہد کی پرزور حمایت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ایران ،امریکہ ایٹمی معاہدہ پر فریقین اس کی روح کے مطابق عمل کریں گے تاہم پاکستان ضرورت کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بھرپور مؤقف اپنانے اور اس سلسلے میں ملنے والی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے آج دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں راہنماوں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر تفصیلی مزاکرات کا دور ہوا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مہمان وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی حالیہ انتخابات میں کامیابی اور شاہ محمود قریشی کی بطور وزیر خارجہ تقرری پر تہنیت پیش کی۔جواد ظریف گذشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک ایران مظبوط باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ پی فائو پلس ون ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ انخلاء اور افغانستان کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ملاقات میں باہمی سیاسی مزاکرات اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے جلد انعقاد جبکہ معیشت تجارت ثقافت اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایران کے سپریم راہنماء آیت اللہ خامنہٰ ئی کی جانب سے کشمیری عوام کی جدوجہد کی پرزور حمایت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدہ پر فریقین اس کی روح کے مطابق عمل کریں گے تاہم پاکستان ضرورت کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام پر آئی اے ای اے کی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بھرپور مؤقف اپنانے اور اس سلسلے میں ملنے والی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو اسلام مخالف قوتوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کیں اور علاقے میں پڑوسیوں کے درمیان بہتر تعلقات اور تجارت زیر غور آئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے