پاکستان24 متفرق خبریں

اینکروں کی ملاقات پر لطیفے

ستمبر 1, 2018 < 1 min

اینکروں کی ملاقات پر لطیفے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز کے ڈیڑھ درجن اینکروں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر کو لے کر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے لطیفے لکھے جا رہے ہیں ۔

ایک صارف نے تصویر میں نظر نہ آنے والی اینکر فریحہ ادریس سے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ پوری کوشش کے باوجود تصویر میں ان کا صرف سر دکھائی دے سکا ۔

ہزاروں صارفین نے لکھا ہے کہ یہ عمران خان کی میڈیا ٹیم کی ان سے ملاقات تھی ۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم کا فرانسیسی صدر کے فون نہ سننے پر اچھل کود کرنے والے ٹی وی اینکروں کو بھی سوشل میڈیا کے صارفین نے خوب لتاڑا ہے ۔

اینکر حامد میر گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹوئٹ پر اب مزید ٹوئٹس کر کے وضاحتیں دے رہے ہیں ۔

صحافی کامران یوسف نے حامد میر کو لکھا ہے کہ یہ ایک سستا مشہوری سٹنٹ تھا اور آپ جیسے صحافیوں کو بھی اس معاملے کی اہمیت نہ سمجھنا حیران کن ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے