گن پوائنٹ پر زیادتی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح نوجوان نے گن پوائنٹ پر راہ چلتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر دیا، میڈیکل میں تصدیق ہو گئی ۔
اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر لڑکی کیساتھ زیادتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سارہ رباب نامی خاتون خیابان جوہر میٹرو اسٹیشن سے ایدھی ہوم کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک جھاڑیوں سے مسلح نوجوان نکلا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی۔ مزاحمت پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پمز اسپتال کے ابتدائی میڈیکل میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایک الگ واقعہ میں اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان شاہد خان کو قتل کیا اور اس کی اہلیہ حفظہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ حفظہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شاہد خان کی لاش کو بھی پمز اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ سے ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ جوڑے نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ایک ہفتہ قبل مقتول کا اپنے سالے سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے حفظہ بی بی کے بھائی کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کے لواحقین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے