پاکستان پاکستان24

نیب میں غیر قانونی بھرتیاں

ستمبر 18, 2018 < 1 min

نیب میں غیر قانونی بھرتیاں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے افسران کے خلاف دیے گئے فیصلے پرعمل در آمد کیس کی سماعت کی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ نیب کو ٹھیک کرنے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، ہم اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔

عدالت عظمی کے تین رکنی عمل درآمد بنچ کے سامنے قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے پیش رفت رپورٹ کے مندرجات پڑھے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب میں غیر قانونی تقرریوں والے گھر جائیں گے، نیب غیر قانونی تقرر پر دوسروں کے خلاف ریفرنس فائل کرتا ہے، اپنے ادارے میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب آنکھیں بند کیوں کرے، اپنوں کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرے۔ نکالے گئے ایک افسر کے وکیل نے کہا کہ نیب نے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا، دوسرے محکمے سے استعفی دیکر آئے، اب نیب نے بھی نکال دیا، ہم ڈیپوٹیشن پر نہیں آئے تھے، نیب میں نئی تقرریاں ہوئی تھی۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے پر جزوی عمل کر دیا ہے، فیصلے پر مکمل عمل کریں گے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب کو کام کرنے دیا جائے، غیر قانونی بھرتیوں سے نیب کو خراب کر دیا گیا، نیب کو ٹھیک کرنے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، نیب میں جن کا تقرر ہی غیر قانونی ہوا وہ کیا کام کریں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم اداروں کومستحکم کرنا چاھتے ہیں ۔

سپریم کورٹ کے حکم پر نیب میں غیر قانونی افسران کے تقرر کی رپورٹ سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاھر شھباز نے تیار کر کےجمع کرائی تھی۔ سپریم کورٹ نے نیب کے سات سابق افسران کی توھین عدالت کی درخواستیں خارج کر دیں، افسران نے نیب کی جانب سے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح پر توھین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ۔

سماعت دو ھفتے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے