پاکستان24 متفرق خبریں

احتساب عدالت میں نواز شریف کا انتظار

اکتوبر 1, 2018 < 1 min

احتساب عدالت میں نواز شریف کا انتظار

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وکیل خواجہ حارث کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بغیر بتائے نہ آنے پر وارنٹ بھی جاری کئے جا سکتے ہیں ۔ بعد ازاں عدالت نے نواز شريف کے استثنا کي درخواست منظور کرکے سماعت 4 اکتوبر تک  ملتوی کر دی ۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی ۔ جج نے نوازشريف کے پيش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کيا، اور کہا کہ ایسے تھوڑی ہوتا ہے، ملزم اپنی مرضی سے آئے۔ خواجہ حارث کے معاون وکیل نے بتایا کہ خواجہ حارث کی طبیعت خراب ہے ۔ ملزم اور اس کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت میں وقفہ کیا گیا ۔

وقفے کے بعد نیب کے پراسیکیوٹر نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ۔ جج ارشد ملک نےکہا کہ کيا سارا دن انتظار کرتا رہوں گا؟ آپ لوگ چاہتے کیا ہیں؟ وارنٹ کے آرڈر لکھوا دیتا ہوں، آپ لوگ پھر چیلنج کرتے رہنا۔

خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے معاون وکیل نے کہا طبعيت خراب ہونے کی وجہ سےخواجہ صاحب کل بھی پیش نہیں ہو سکیں گے ۔ جج ارشد ملک نےکہا کہ خواجہ حارث کو کیسے پتہ کہ وہ دو دن بیمار رہیں گے؟ عدالت کو بتایا گیا فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنس کی الگ الگ تاریخوں سے کنفیوژن ہوئی۔ معاون وکیل منور دوگل کی درخواست پر عدالت نے نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ۔

فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے