سگے بھائیوں سمیت تین بچے ٹرین نے کچل دیئے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ امدادی اداروں نے بچوں کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کر دیں ۔
مقامی لوگوں کے مطابق دو ٹرینوں کی کراسنگ کے دوران بچے ایک طرف سے آنے والی ٹرین سے بھاگے تو دوسری طرف سے آنے والی ٹرین کی زد میں آ گئے ۔ جان بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن کا تعلق ضلع اٹک سے بتایا جاتا ہے ۔
Array