پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم

اسپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے سرکاری ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

عدالت کے سامنے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان سے تفتیش ہو چکی ہے جبکہ مرکزی ملزم ابھی تک ضمانت پر ہے، ضمانت منسوخ کر کے تحویل میں لینے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا ۔ اینکر شاہد مسعود عدالتی حکم سننے سے قبل ہی کمرہ عدالت سے چلے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود پر بطور میجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے شریک ملزم نے ایف آئی اے کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے