شاہد مسعود کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

کرپشن کیس میں مطلوب سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ سیکٹر ایف سیون ون میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے گھر پر مارا گیا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایف آئی اے میں موجود ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے زیراستعمال کالے رنگ کی لینڈ کروزر کی مخبر نے ایف سیون میں موجودگی کی اطلاع دی جس پر ٹیم نے چھاپہ مارا تاہم وہاں سے ان کے ڈرائیور کے علاوہ کوئی نہ ملا ۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد شاہد مسعود مسلسل بھاگ رہے ہیں لیکن ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں ۔

دوسری جانب ایف آئی اے میں موجود ذرائع کا دعوی ہے کہ اعلی افسران درپردہ ملزم سے ملے ہوئے ہیں اور اس کی گرفتاری نہیں چاہتے بلکہ اس کو موقع فراہم کر رہے ہیں کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر سکے ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی سرکاری ٹی وی قومی خزانے کو کرپشن کے ذریعے 37 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے اور یہ معاملہ دسمبر دو ہزار گیارہ سے زیر التوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے