پاکستان

اعظم سواتی کا خواتین پر مقدمہ

اکتوبر 28, 2018 < 1 min

اعظم سواتی کا خواتین پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

پولیس سربراہ کو تبدیل کرانے کی وجہ سامنے آنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کی گئی دو خواتین کو جیل جبکہ دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عثمان علی سواتی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان احسان اللہ باجوڑی، ضیا الدین، صلاح الدین اور دیگر نے اپنے مویشی ہمارے باغات میں چھوڑ دیئے۔ منع کرنے پرملزمان نے ملازمین پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ ملزمان نے گن مین سے کلاشنکوف کے میگزین بھی چھین لیے اور زدوکوب کیا۔ تھانا شہزاد ٹاؤن پولیس نے اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار کی گئی خواتین کو جیل بھجوا دیا گیا جبکہ پولیس نے دو ملزمان احسان اور نیاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے