پاکستان24 متفرق خبریں

آئی جی تبادلے کے مقدمے میں گرما گرمی

اکتوبر 31, 2018 < 1 min

آئی جی تبادلے کے مقدمے میں گرما گرمی

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے پولیس سربراہ کے تبادلے پر لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے کل بیان دے کر کس پر طنز کیا ہے؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ قانون کی حکمرانی نہیں کہ نکال دو یا ہتھکڑیاں لگا دو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی وزیر کہتا ہے جو دل کرے گا کریں گے، دل والی باتیں اب ختم ہوگئی ہیں، کس وزیر کے کہنے پر بچوں کو گرفتار کیا گیا، اعظم سواتی ٹی وی پرکہتے ہیں عدالت کو وضاحت کروں گا، اعظم سواتی آج عدالت کیوں نہیں آئے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ چیف جسٹس کدھر ہے اعظم سواتی؟ وفاقی وزیر کو تحمل سے کام لینا چاہیے، اطلاعات کے وزیر قانون دان بھی ہیں، چیف جسٹس نے پوچھا کہ فواد چوہدری اپنے بیان میں کسے اشارہ کر رہے تھے، فواد چوہدری نے کس کو ٹوئیٹ کیا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ ملک قانون کے مطابق چلے گا، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی ۔ فواد چودھری کے بھائی وکیل فیصل نے کہا کہ ہماری پہچان عدالت کا وکیل ہونا ہے، فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کے احترام میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اعظم سواتی امریکہ سے پاکستان آئے تھے اور

اعظم سواتی شاہد واپس امریکہ نہیں جا سکتے، ہم اعظم سواتی سے پوچھیں گے وہ واپس امریکہ کیوں نہیں جا سکتے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے