مسلسل ساتویں کامیابی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مسلسل سات میچز جیت لیے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز سکور کیے ۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ وکٹوں پر 146 رنز سکور کر سکی ۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن بابر اعظم تیسرے ہی اوور میں ملنے کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ وہ صرف سات رنز سکور کر سکے ۔ صاحبزادہ فرحان بھی اگلے ہی اوور میں ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

محمد حفیظ نے تیز بیٹنگ کی لیکن وہ 36 گیندوں میں 45 رنز سکور کر کے کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 93 کے مجموعی سکور پر گری جب آصف علی 21 گیندوں میں 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

اگلے آؤٹ ہونے والے سرفراز احمد تپے جنھوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں میں 34 رنز سکور کیے ۔ شعیب ملک صرف آٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ چھٹے اوور کی آخری گیند پر گری جب فلپس حسن علی کی گیند پر 12 رنز بنا کر بولڈ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن نے 42 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رنز سکور کیے ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم سات ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے ۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سر فہرست ہے ۔ پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے شکست دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے