پاکستان پاکستان24

حکومتی ترجمانوں کی دھمکیاں اور حالات

نومبر 1, 2018 < 1 min

حکومتی ترجمانوں کی دھمکیاں اور حالات

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کی نو زائیدہ حکومت کے وزیر اور مشیر دھرنا دیئے بیٹھے شدت پسند مذہبی تنظیم کے کارندوں کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں اور مذاکرات کا ڈول بھی ڈالنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ دوسری جانب شر پسند عناصر نے موٹر وے سمیت بڑے شہروں کی شاہراہوں پر درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا کر خاکستر کر ڈالا ہے ۔

جمعرات کے روز جب دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورا ملک بند پڑا ہوا تھا اور شرپسند عناصر سارا دن کھل کر عام لوگوں کی گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچاتے رہے شام کے وقت وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت کے زمرے میں آتاہے، کوئی اس گمان میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ روز  وزیراعظم عمران خان نے بھی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خطاب کیا اور ریاست کا مؤقف پیش کیا ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا کہا، جس پر حکومتی وفد نے ملک کے بڑے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ہم اس حساس معاملے پر  اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر فیصلے میں پوری پارلیمنٹ کی مشاورت شامل ہوگی۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے