متفرق خبریں

یوٹرن اور سوشل میڈیا

نومبر 17, 2018 2 min

یوٹرن اور سوشل میڈیا

Reading Time: 2 minutes

وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طرف ناقدین کے ہاتھ شغل آیا ہے تو دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے یوٹرن کے فوائد گنوانا شروع کر دیے ہیں ۔

سینٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کی ہے کہ یو ٹرن کے بے شمار فائدے ہیں ۔ انہوں نے انگریزی میں ایک فہرست پیش کر کے یوٹرن کی نئی تعریف اور تشریح کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ناقدین نے مختلف میمیز بنا کر عمران خان کے بیان کا خوب مذاق اڑایا ہے ۔ سڑک کےسائن بورڈز والی ایک تصویر میں یوٹرن کے نشان کے ساتھ لیڈر لکھا ہوا ہے جبکہ سیدھے جانے کے نشانات کے ساتھ نپولین اور ہٹلر کے نام لکھ کر خان کے بیان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

ایک اور وائرل ٹویٹ اور فیس بک پوسٹ کے مطابق

کل میں سیدھا جا رہا تھا مگر جیسے ہی جی پی او چوک سے یوٹرن لیا لوگوں نے لیڈر سمجھتے ہوئے کندھوں پر اٹھا کر نعرے لگانے شروع کر دیئے ۔

سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے اپنے اپنے انداز میں خان کے بیان کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔

صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹ کیا ہے کہ

اسلام میں مرد کو چار یوٹرن لینے کی اجازت ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے