پاکستان

دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہید

نومبر 18, 2018 < 1 min

دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہید

Reading Time: < 1 minute

جنوبی وزیرستان کے علاقہ پامنہ میں بیٹنی سکاؤٹس کی 244ونگ کی گشتی پارٹی پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک بختاور جان منگل شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہو گئے ۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ مکین سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ۔ جنازہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹےئر کور (ساؤتھ)میجر جنرل عابد لطیف نے شرکت کی ۔

سب ڈویژن لدھا کے علاقہ پامنہ میں گزشتہ شب 244ونگ کی گشتی پارٹی معمول کی پیٹرولینگ پر تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائیرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک سیکورٹی اہلکار لائس نائیک بختاور جان موقع پر شہید ہو گیا جبکہ سپاہی حیدر زمان اور سپاہی اکمل زخمی ہو گئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ شہید کی نماز جنازہ اتوار کے روز مکین سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف ،55بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر واجد ،ڈپٹی کمانڈنٹ 55بریگیڈ، کمانڈنگ آفسیر مکین لیفیٹنٹ کرنل شفاعت اور پریس کلب کے صدر آور دین سمیت آرمی کے دیگرحکام نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقہ کرم روانہ کر دیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے