پاکستان

بجلی ضروریات کا ازسر نو جائزہ

نومبر 20, 2018 < 1 min

بجلی ضروریات کا ازسر نو جائزہ

Reading Time: < 1 minute

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، نیپرا کی سفارشات کے برعکس بجلی کےنرخوں میں معمولی اضافہ کیا ہے ۔

اسلام آباد میں مشاورتی ورکشاپ اور میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر عمر ایوب بولے نیپرا نے تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا، حکومت نے ایک روپیہ ستائیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کاازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، معاشی ترقی توانائی کے شعبے میں بہتری سے منسلک ہے، آئی ایم سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے وفاقی وزیر نے گریز کیا ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیدوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کے نظام کو بھی بہتر بنانا ہوگا، ہوا اور شمسی ذرائع سے بجلی کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے