پاکستان

شہری کی ہلاکت پر تھانیدار پر مقدمہ

نومبر 26, 2018 < 1 min

شہری کی ہلاکت پر تھانیدار پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ نے فدا محمد ولد سید محمد کی حراست میں موت کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو تین دن کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
آئی جی نے ملزم ایس ایچ او اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی کا حکم بھی دیا ہے ۔ پولیس نے ملزم تھانیدار عباد وزیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پشاور میں ایس ایچ او یکہ توت عباد وزیر کے خلاف تشدد اور عام شہریوں کو اٹھا کر ڈرانے دھمانے کی مزید شکایات بھی سامنے آئی ہیں ۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم تھانیدار نے  ایک شخص کا پاوں توڑا جبکہ اور ایک شہری کے کان کا پردہ پھاڑ کر کسی کو بتانے پر سحت کارراوئی کی دھمکیاں دیں ۔ عباد وزیر پر الزام ہے کہ اس نے ایک ہفتہ قبل ایک مقامی کباب فروش کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے