پاکستان

ٹرمپ کے خان کو خط کا متن

دسمبر 3, 2018 < 1 min

ٹرمپ کے خان کو خط کا متن

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو شراکت داری کی تجدید کرتے ہوئے نئے مشترکہ مواقع ڈھونڈنے چاہئیں ۔ پاکستان امریکی صدر کے خط کا خیر مقدم کیا ہے ۔

دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن جاری کیا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں میری سب سے بڑی ترجیح افغان جنگ کا مذاکراتی حل ہے، اس کے لیے پاکستان کی حمایت اور تعاون درکار ہے، افغان جنگ میں پاکستان اور امریکہ دونوں متاثر ہوئے، اب پاکستان اور امریکا کو شراکت داری کی تجدید کرتے ہوئے نئے مشترکہ مواقع ڈھونڈنے چاہئیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان جنگ کے سیاسی حل پر زور دیا، پاکستان نیک نیتی سے مذاکراتی حل میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، افغانستان میں امن و استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا خیر مقدم کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے