پاکستان

بلوچستان میں فوجی قافلے پر حملہ

دسمبر 15, 2018 < 1 min

بلوچستان میں فوجی قافلے پر حملہ

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکار جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان نے چھ اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ ضلع کیچ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے واکئے میں پیش آیا ۔

حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا ایک قافلہ تحصیل بلیدہ میں کلگ اور عبدوئی پوسٹ کی جانب جارہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ۔ واقعے کے بارے میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے رات گئے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق بلیدہ کے قریب واکئے کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پرسیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔

دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے باعث 6 اہلکار مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے ۔ زخمی اہلکاروں کو بلیدہ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد علاج کے لیے تربت منتقل کیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے