پاکستان24 متفرق خبریں

زرداری کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

دسمبر 20, 2018 2 min

زرداری کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

Reading Time: 2 minutes

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کا ریفرینس دائر کر دیا ہے ۔ خرم شیر زمان تحریکِ انصاف کے سندھ اسمبلی میں رکن ہیں ۔

ریفرینس آئین کے آرٹیکل 62 اے کے تحت دائر کیا گیا ہے ۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے انتخابی گوشوارے میں امریکی جائیداد چھپائی اس لئے آئین کے تحت صادق اور امین نہیں رہے، لہٰذا وہ اب رکن اسمبلی بھی نہیں رہ سکتے ۔

خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ کی دستاویزات انھوں نے خود حاصل کی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی امریکی شہری کے پاس اگر مطلوبہ عمارت یا فلیٹ وغیرہ کی تفصیلات ہیں تو وہ اس کے مالک کا پتہ لگا سکتا ہے ۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ انھوں نے کسی ہمدرد کے ذریعے یہ تفصیلات حاصل کی ہیں جو ثبوتوں اور آصف زرداری کے ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی نیویارک میں جائیداد کا ذکر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ زرداری کا نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک اپارٹمنٹ ہے جو انھوں نے اپنے انتخابی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ۔

پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے تحریک انصاف کی جانب سے ریفرنس دائر کیے جانے پر کہا تھا کہ آصف زرداری کی کردار کشی کی آڑ میں عوام دشمن فیصلے کیے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا کہ عمران خان کٹھ پتلی ہیں اور ان کے سرپرست بھی بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جب حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کی گئی اسی وقت آصف زرداری کی پراپرٹی بھی ملی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے