پاکستان پاکستان24

مفرور سمجھے گئے افسر کی واپسی

جنوری 6, 2019 < 1 min

مفرور سمجھے گئے افسر کی واپسی

Reading Time: < 1 minute

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر طاہر محمود وطن واپس پہنچ گئے۔ طاہرمحمود ہفتےکی رات فیملی کے ہمراہ دبئی سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وزیر اطلاعات فود چودھری نے الزام عائد کیا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد طاہر محمود فرار ہو گئے ہیں ۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر طاہر محمود سالانہ چھٹیوں پر اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے طاہر محمود کی 12 دن کی چھٹی منظور کی تھی جو کہ 24 دسمبر سے 4 جنوری تک تھی۔

وفاقی حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر طاہر محمود کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال رکھا ہے۔ وزیر اطلاعات نے الزام لگایا تھا کہ کمشنر ایس ای سی پی ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے