آپ کی تعریف کیلئے الفاظ نہیں

چیف جسٹس ثاقب ںثار نے پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد سے کہا ہے کہ ہمارے پاس آپ کی تعریف کیلئے الفاظ نہیں ہیں، آپ کا کردار قابل تحسین ہے، آپ کو پورا کردار بے داغ ہے ۔

اس سے قبل یاسمین راشد نے عدالت میں کہا کہ ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ سماعت کے بعد نشانہ بنایا گیا، آپ کے ریمارکس کے بعد اپوزیشن میرے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کام چھوڑ دیا جائے؟ ہماے خلاف بھی مہم چلائی گئی، واٹس ایپ میسج موجود ہیں، اپنا کام جاری رکھیں ۔

یاد رہے کہ سرکاری اسپتالوں کی ناگفتہ بہ حالت پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گزشتہ سماعت پر سخت سرزنش کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button