پاکستان پاکستان24

نواز شریف زمین بانٹنے کے ذمہ دار، جے آئی ٹی

جنوری 15, 2019 2 min

نواز شریف زمین بانٹنے کے ذمہ دار، جے آئی ٹی

Reading Time: 2 minutes

پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل حسین اصغر نے سپریم کورٹ کے حکم پر پاکپتن دربار کی اراضی مقامی لوگوں کے حوالے کرنے میں سابق وزیراعلی نواز شریف کے کردار کا تعین کرنے کی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جے آئی ٹی کی اس رپورٹ میں نواز شریف کو نہ صرف پاکپتن دربار بلکہ حجرہ شاہ مقیم اور دربار حافظ جمال ملتان کی زمین بھی غیر قانونی طور پر مقامی لوگوں میں بانٹنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پاک پتن دربار ارضی منتقلی کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کو نواز شریف کے وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا اور اس پر اپنا جواب دے دیا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے بھی آپ کو سمجھایا تھا کہ جواب دیتے وقت حقائق دیکھیں، اب رپورٹ بھی آ گئی ہے، ایسا نہ ہو ھم اینٹی کرپشن کو پرچہ درج کرنے کے لئے کہہ دیں۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ آپ شاہ سے زیادہ شاہ کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ حسین اصغر خان نے کہا کہ ہجرہ شاہ مقیم اور دربار حافظ جمال کی زمین بھی دی گئی، ان درباروں کی زمین 1986 میں الاٹ کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تفتیش اور انکوائری ہوئی تو کوئی بچ نہیں پائے گا، کیوں یہ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا جن کو ملی ان چوروں نے زمین لے کر آگے بیچ دی۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ نے بتایا کہ یہ ساری زمینیں ایک ہی دور میں نواز شریف نے دیں، پہلی تفتیشی رپورٹ 2015 میں دی گئی جس میں وزیر اعلی کو زمہ دار قرار دیا گیا۔ بعد ازاں 2016 میں دوسری رپورٹ بنا کر وزیر اعلی کانام نکال دیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اب وہ دور نہیں رہا، تیسری رپورٹ نہیں بنے گی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت اور نواز شریف سے رپورٹ پر اپنا جواب طلب کرلیا۔ جواب دو ھفتوں میں سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے