متفرق خبریں

فون کارڈ پر ٹیکس نہیں لگایا گیا

جنوری 23, 2019 < 1 min

فون کارڈ پر ٹیکس نہیں لگایا گیا

Reading Time: < 1 minute

موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ فی الوقت پری پیڈ کارڈ پر دوبارہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، سو کے بیلنس لوڈ پر سو روپے ہی ملیں گے۔ نان فائلرز کے گاڑی خریدنے پر پابندی ختم کر دی گئی ہے اور بیرون ملک پاکستانی کے پاس نائیکاپ شناختی کارڈ نہ ہو تو انٹرنیشنل پاسپورٹ پر بھی گھر اور گاڑی لے سکتے ہیں جبکہ ان کی بھجوائی رقم پر اب کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی ۔

ایف بی آر کے ممبر پالیسی اور دیگر حکام نے فنانس بل میں ٹیکسوں کے نفاذ سے متعلق میڈیا کو غیر رسمی بریفنگ میں بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر موبائل کارڈ پر ٹیکس نہیں لگایا ۔اس معاملے پر دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔ ٹیکس ختم کئے جانے کی وجہ سے اب تک وفاق کو 45 ارب اور صوبوں کو 55 ارب سمیت مجموعی طور پر حکومت کو سو ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے ۔ نان فائلرز کے لیے 1300 سی سی تک کی گاڑی خریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم ود ہولڈنگ ٹیکس میں 50 فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں سے مشاورت کے بعد اسلام آباد میں فکسڈ ٹیکس لگا کر نان فائلرز کو ٹیکس کے دائرے میں لائیں گے۔ اسلام آباد میں کامیابی کے بعد سکیم کو ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جائے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے