پاکستان پاکستان24

ایوی ایشن اتھارٹی میں ۵۵ ارب کی بے قاعدگی

جنوری 31, 2019 2 min

ایوی ایشن اتھارٹی میں ۵۵ ارب کی بے قاعدگی

Reading Time: 2 minutes

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے سول ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ادارے میں 55 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگی ہوئی ہے ۔ کمیٹی کے سربراہ شہبازشریف نے اتنے بڑے پیمانے پر بے ضبطگیوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔

کمیٹی نے دو ذیلی کمیٹی کی تشکیل کے علاوہ سیکرٹری قانون، ڈی جی ایف آئی اے اور ایم ڈی پیپرا کو بھی طلب کر لیا ہے ۔ کمیٹی اجلاس میں نیواسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بےنظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے پراتفاق کیا گیا ۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، آڈٹ حکام نے سول ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سول ایوی ایشن ڈویژن سمیت اکثرادارے ضمنی گرانٹ پارلیمنٹ میں نہیں لاتے سرکارے ادارے چھ سال سے عمل نہیں کررہے آڈٹ حکام نے سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 55 ارب 64 کروڑروپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کا انکشاف کیا ، آڈیٹرجنرل نے مالی سال دوہزار بارہ تیرہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیرمیں20ارب روپے کی غیرتصدیق شدہ ادائیگی ہوئیں جن کا میئرمینٹ بک میں اندراج نہیں کیا گیا،کراچی میں سول ایوی ایشن 5ایکڑزمین نجی پارٹی کودینے سے5 ارب48 کروڑکا نقصان ہوا ، آڈٹ حکام نے جوائنٹ وینچرکی تبدیلی کے باعث 7 ارب سے زائد غیرقانونی ادائیگیوں کا معاملہ بھی اٹھایا توشہبازشریف نے کہا کہ پیپرارولزکے تحت منصوبے کا کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی پہلی مرتبہ اتنی بڑے پیمانے کی بے ضابطگی سامنے آئی ہے شہبازشریف نے ایف آئی اے حکام سے معاملے پر دریافت کیا تو ڈائریکٹر ایف آئی اے نے معاملے سے لاعلمی کا اظہارکیا جس پر چئرمین نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے جواب کی توقع نہیں تھی ڈی جی ایف آئی کوخط لکھ کرڈائریکٹر کے جواب سے آگاہ کریں
چیئرمین کمیٹی نے معاملے پرسیکرٹری قانون ، ڈی جی ایف آئی اے اورایم ڈی پیپرا کوطلب کرلیا ،
شہبازشریف نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے نئےائیرپورٹ کا نام بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھا تھا، راجہ پرویزاشرف نے نام تبدیل کرنے سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

پی اے سی نے نیواسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بےنظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے پر اتفاق کیا ۔کراچی میں سول ایوی ایشن کے زمین کے معاملے پرشاہدہ اخترکی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پرمالی بے قاعدگیوں کا معاملہ فخرامام کی سربراہی میں قائم زیلی کمیٹی کے سپرد کیا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے