پاکستان

ائرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار

فروری 1, 2019 < 1 min

ائرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے دو منشیات اسمگلر گرفتار کر لئے گئے ۔ دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔

ملزم ساجد اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، اے این ایف کے مطابق اس کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول نکالے گئے ۔ ملزم کا تعلق کرک سے ہے اور غیر ملکی ائر لائن کی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا ۔

اے این ایف کی دوسری کارروائی میں مسافر کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ۔

ملزم خائستہ رحمان غیر ملکی ائر لائن کی پرواز سے ابو ظہبی جا رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،اے این ایف

ملزم خائستہ رحمان کا تعلق نوشہرہ سے ہے، ملزم نے ہیروئن اسپغول کی بوتلوں میں چھپا رکھی تھی،

دونوں گرفتار ملزمان کو اے این ایف تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے