پاکستان

گیس صارفین کی مشکلات کا علم ہے

فروری 6, 2019 < 1 min

گیس صارفین کی مشکلات کا علم ہے

Reading Time: < 1 minute

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کو گیس صارفین کی مشکلات کا احساس ہے، صارفین کی مشکلات کا فوری ازالہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے توانائی کے اجلاس کے دوران دسمبر اور جنوری کے گیس بلوں کی رپورٹ جبکہ وزارت پٹرولیم کی تحقیقیاتی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے انرجی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر نے کی ۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ گیس بلوں میں اضافہ پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، چئیرمین اوگرا، ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صارفین کو بل گیس سلیبز کے مطابق بل بیجے جاتے ہیں۔

سیکرٹری پیٹرولیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گھریلو صارفین کے گیس استعمال میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ 64 لاکھ میں سے 92 ہزار صارفین زیادہ گیس استعمال کرتے ہیں۔ 14 ہزار سے زائد صارفین گیس بلوں میں اضافہ سے متاثر ہوئے۔ جبکہ چیرمین اوگرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں گیس کی کھپت دگنا ہو گئی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ قیمتوں کے سلیب پر صارفین کے فائدے کیلئے نظر ثانی کی جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے