پاکستان24 متفرق خبریں

زرداری کا سابق اکاؤنٹنٹ گرفتار

فروری 8, 2019 < 1 min

زرداری کا سابق اکاؤنٹنٹ گرفتار

Reading Time: < 1 minute

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے سابق اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلم مسعود کو سعودی عرب نے تحویل میں لے کر پاکستان کے حوالے کیا ہے ۔

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں انتہائی مطلوب ملزم اسلم مسعود گرفتار کو اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔ ملزم اومنی گروپ کے چیف فائنانشل آفیسر ہیں جن کو انٹرپول نے سعودی عرب سے پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی ۔

اسلم مسعود کو اکتوبر 2018 میں جدہ سے لندن جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا ۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔

ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا ۔ اسلم مسعود پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے