پاکستان

مراد علی شاہ نے بھی درخواست کر دی

فروری 9, 2019 < 1 min

مراد علی شاہ نے بھی درخواست کر دی

Reading Time: < 1 minute

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس فیصلے پر نظرثانی درخواست کی جلد سماعت کیلئے آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ شوگرملز کو سبسڈی دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظورکی، جے آئی ٹی رپورٹ سے میرا نام نکالنے کے زبانی حکم کو تحریری فیصلے میں شامل نہیں کیا گیا ۔
آصف علی زرداری نے نظرثانی درخواست کی سماعت 12 فروری کیلئے مقررکرنے کی استدعا کی ہے ۔ آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کی جلد سماعت کیلئے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے ذریعے استدعا کی ہے ۔

جلد سماعت کی درخواست میں نظرثانی درخواست کو 12 فروری کے دن مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی جانب سے جعلی اکاونٹس معاملے کی کاروائی کا سامنا ہے، موکل الزامات ثابت ہونے تک معصوم ہے اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق، نیب اور جے آئی ٹی کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ اسمبلی میں شوگرملز کو سبسڈی کی قرارداد تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے پیش کی تھی، اسمبلی نے سبسڈی دینے کی منظوردی تھی ۔

مراد علی شاہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی جعلی اکاونٹس ٹرانزیکشنز ثابت نہ کرسکی، مقدمے کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی اور عمل درآمد بینچ کی تشکیل کا جواز نہیں ۔ تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے زبانی حکم کو شامل نہیں کیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے