پاکستان24 متفرق خبریں

صحافی کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار

فروری 9, 2019 < 1 min

صحافی کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار

Reading Time: < 1 minute

لاہور میں صحافی رضوان الرحمان رضی کے خلاف سائبر کرائم کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل مسٹر رضی کو آج صبح ان کے گھر کے سامنے سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا ۔

ایف آئی اے نے اب ایک مقدمہ آٹھ فروری کی تاریخ میں درج کر کے گرفتاری ظاہر کی ہے ۔ ریاست نے سائبر کرائم رپورٹنگ کے ذریعے درج مقدمے میں الزام لگایا ہے کہ رضوان رضی ٹوئٹر کے ذریعے عدلیہ، فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے خلاف ٹویٹس/ پوسٹیں کرتے تھے ۔

اس سے قبل رضوان رضی کو گھر کے سامنے سے اغوا کئے جانے پر لاہور پریس کلب نے مذمت کا بیان بھی جاری کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے