متفرق خبریں

ولی عہد کی آمد پر چھٹی

فروری 16, 2019 < 1 min

ولی عہد کی آمد پر چھٹی

Reading Time: < 1 minute

سعودی ولی عہد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ عوام کو مشکل سے بچانے کے لیے پیر 18 فروری کو عام تعطیل ہوگی ۔

سرکاری دفاتر میں چھٹی کا نوٹی فیکیشن وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹی فیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ "شاہراہ دستور پر قائم سرکاری دفاتر کو چھٹی دی گئی ہے ۔” تاہم اہم وزارتوں کے ضروری عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "پیر 18 فروری کو مقامی طور عام تطیل ہوگی، یہ فیصلہ عام لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے ۔”

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں غیر معمولی سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ شہر میں ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کے تعیناتی سمیت کئی مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے