پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں ایران پر سنگین الزامات

فروری 18, 2019 < 1 min

پاکستان میں ایران پر سنگین الزامات

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کے دورے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران پر دہشت گردی کے سنگین الزامات لگائے ہیں ۔

اسلام آباد میں عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور ایران اس خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ”دنیا میں دہشت گردی کے چیف اسپانسر کے وزیرخارجہ کی جانب سے حیرت انگیز تبصرہ سامنے آیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایران میں دہشت گردی میں دوسرے ملک ملوث ہیں، یہ انتہائی حیرت انگیز ہے۔؛

عادل الجبیر نے کہا کہ امریکہ، پاکستان اور سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ عادل الجبیر نے کہا کہ ”ایرانی حکومت کو اپنے عوام کے دباؤ کا سامنا ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لیے وہ دوسروں کو اپنے مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔؛

اس موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مہمان کے پاس وقت کم ہے مزید سوالات نہیں لیتے، انہوں نے جانا ہے ۔ تاہم سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کو جلدی نہیں وہ مزید سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔

اسی دوران پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے سعودی وزیرخارجہ کی آواز بند کر دی اور اینکر نے بولنا شروع کر دیا ۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے اپنی خبر میں سعودی وزیرخارجہ کے ایران کے بارے میں کہے گئے جملوں اور الزامات کو بھی رپورٹ نہیں کیا ۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران پڑوسی ملک ہے اس کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہیں گے، ایران کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں اس لیے اگر کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر بات کریں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے