پاکستان24 عالمی خبریں

انڈین سفارتکار بھی ردعمل کا شکار

فروری 18, 2019 < 1 min

انڈین سفارتکار بھی ردعمل کا شکار

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ہلاکتوں کے بعد انڈین سفارت کار اپنی حکومت کی ہدایت پر ردعمل کی نفسیات کا شکار ہو گئے ہیں ۔

ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں انڈین سفارت کاروں نے کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان کے اٹارنی جنرل سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا ۔

پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے انڈین سفارت کاروں سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھایا تو انہوں نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر دونوں ہاتھ جوڑ لیے ۔

سفارتی حلقوں نے ہیگ میں انڈین سفارت کاروں کے پاکستانی وفد سے ہاتھ نہ ملانے کو غیر سفارتی اور بچگانہ رویہ قرار دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سابق سفارت کاروں نے تبصرے کیے ہیں کہ جنگ کے دوران بھی سفارت کار ایسا رویہ اختیار نہیں کرتے جو انڈین حکام نے پیر کو ہیگ میں پاکستانی وفد کے ساتھ روا رکھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے