پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد منظور

فروری 20, 2019 < 1 min

قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد منظور

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی اسمبلی نے پلوامہ حملے کے بعد انڈیا کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی ہے ۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہر حال میں پاکستان کا بھرپور دفاع کیا جائے گا ۔؛

اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں ہی اسپیکر اسد قیصر نے حکومت اور اپوزیشن کی تجویز پر بھارتی دھمکیوں اور الزامات کے خلاف خود قرارداد پڑھی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ایوان پلوامہ حملے پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے فورا بعد ردِعمل کے طور پر بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور وزیراعظم نے بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کی ہے، بھارت جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اصل حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔؛

قرارد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔؛

اس کے بعد اجلاس کے ایجنڈے کی کارروائی میں قومی اسمبلی کو تحریری طورپر بتایا گیا ہے کہ سٹیل ملز کو چلانے کے لئے نجکاری کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔

ایک اور سوال کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کینسر سے مرنے والوں کی تعداد 12.7فیصد ہے ۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے سرگودھا سے نو منتخب رکن عامر سلطان چیمہ نے حلف اٹھالیا اسمبلی اجلاس کل دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے