پاکستان24 کھیل

آئی سی سی انڈیا کے خلاف کارروائی کرے

مارچ 9, 2019 < 1 min

آئی سی سی انڈیا کے خلاف کارروائی کرے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے میچ میں کیموفلاج کیپس پہننے پر تنقید کرتے ہوئے کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی سی سے کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے ۔

پاکستانی وزیر اطلاعات کا یہ مطالبہ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جمعے کو رانچی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ کرکٹ میچ کے بعد سامنے آیا ہے ۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں انڈیا کو شکست دی تھی ۔

جمعے کو ایک روزہ کرکٹ میچ میں انڈین کرکٹ ٹیم نے بھارتی کشمیر کے علاقے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے فوجی ٹوپی پہنی تھی ۔

فواد چوہدری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ‘یہ کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینز گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی۔‘

فواد چودھری نے لکھا کہ ‘اگر انڈین کرکٹ ٹیم کو نہیں روکا گیا تو پاکستانی کرکٹ ٹیم دنیا کو کشمیر میں انڈین مظالم کا بتانے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھ لینی چاہیے۔‘

وزیراطلاعات نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ‘میں پی سی بی پر زور دیتا ہوں کہ وہ باقاعدہ احتجاج کرے۔‘

اس سے پہلے انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‘انڈین ٹیم پلوامہ دہشت گرد حملے میں ہلاک اور مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے کیموفلاج کیپ پہنے گی۔‘

 رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی 104 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انڈیا کو 32 رنز سے شکست دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے