پاکستان24 متفرق خبریں

کوہ پیما نانگا پربت میں دفن ہوگئے

مارچ 10, 2019 2 min

کوہ پیما نانگا پربت میں دفن ہوگئے

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت مزید دو بین الاقوامی کوہ پیماؤں کا مدفن بن گئی ہے ۔ کئی دنوں سے ’قاتل برف پوش‘ پہاڑ پر پھنسے اطالوی کوہ پیما ڈینیل ناردی اور برطانوی کوہ پیما ٹام بالاڈ کی تلاش کی مہم ختم کرکے ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ۔

پاکستان میں اطالوی سفیر نے ٹوئٹر پر جاری کیے پیغام میں کہا ہے کہ ‘مجھے نہایت دکھ کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ ڈینیل ناردی اور ٹام بلاڈزکی تلاش ختم کردی گئی ہے۔ ایلیکس ٹیکسیکان اور ان کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ میمری کی 5900 میٹر کی بلندی پر نظر آنے والی باقیات ڈینیئل اور ٹام کی ہیں۔’

پاکستان میں بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے ساتھ کام کرنے والے الپائن کلب نے کہا ہے کہ دونوں کوہ پیماؤں کی نعشیں فی الوقت واپس لانا ممکن نہیں ۔

اطالوی کوہ پیما کے خاندان نے اس کی موت پر جذباتی پیغام جاری کر کے اس کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

اطالوی کوہ پیما ڈینیل نوردی نانگاپربت کو سرما کی مہم میں سر کرنا چاہتے تھے جس میں ان کو گذشتہ تین سال سے کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ ڈینیل نے حالیہ برس برطانوی کوہ پیما ٹام بالارڈ کے ساتھ مل کر برف پوش نانگا پربت کو دوسرے رخ سے سر کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا تھا ۔

دونوں کوہ پیما 5900 میٹر بلندی پر پہنچ گئے تھے مگر پھر خراب موسم اور برفانی طوفان نے ان کے راستے مسدود کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیا ۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کے مطابق ناگا پربت کو دوسرے رخ سے اب تک کسی نے سر نہیں کیا جبکہ موسم سرما اس قاتل پہاڑ کو سال 2016 میں پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ سر کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے