پاکستان

گوادر میں زمین کی قیمت بڑھنے لگی

مارچ 10, 2019 < 1 min

گوادر میں زمین کی قیمت بڑھنے لگی

Reading Time: < 1 minute

ساجد بن رحیم ۔ گوادر

گوادر ماسٹر پلان کا اعلان ہونے سے قبل ہی سرکاری اور نجی زمینوں کی خرید و فروخت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ذرائع کے مطابق نیوٹاؤن، سنگار اور مانبر ہاوسنگ کے پلاٹوں کی خریدو فروخت کا کاروبار جو عرصے سے مندی کا شکار تھا ایک بار پھر چمک اٹھا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ سرمایہ کار بغیر نقشہ زمینوں کو فوقیت دے رہے ہیں تاکہ ماسٹر پلان کے اعلان کے بعد منہ مانگے ریٹ لگائے جاسکیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوادر ماسٹر پلان تیار ہوگیا ہے بہت جلد اعلان کردیا جائے گا، اس بیان کے فوری بعد سرمایہ کاروں نے گوادر کا رخ کرلیا ہے۔

گوادر میں سرکاری ہاوسنگ پروجیکٹ نیوٹاؤن، سنگار اور مانبر ہاوسنگ کے پلاٹوں میں سرمایہ کار خاص دلچسپی لے رہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ نیوٹاون کے بغیر نقشہ پلاٹوں کی مانگ بڑھی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ فیز فائیو کے 120 گز 200 پانچ سو اور 1000 گز کے پلاٹوں میں ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے