پاکستان پاکستان24

اسد عمر پڑھا لکھا جاہل ہے، بلاول

مارچ 11, 2019 2 min

اسد عمر پڑھا لکھا جاہل ہے، بلاول

Reading Time: 2 minutes

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو پڑھا لکھا جاہل قرار دیا ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے اسد عمر کے اپنے بارے میں ٹویٹ پر کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’وہ پڑھا لکھا جاہل وزیر ہے اسد عمر ۔؛

نواز شریف کے بارے میں بلاول کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کسی سمجھوتے کے لیے تیار نظر نہیں آتے ان کے حوالے سے این آر او کی باتیں کرنے والے سازشی نظریے کے لوگ ہیں ۔ 


کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف جیل میں بیمار ہیں اور انہوں نے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ نظریاتی سیاست دان ہیں اور ’اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔’
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر پوری طرح عمل نہ کرنا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی ناکامی ہے ۔ بلاول نے کہا کہ ن لیگ اور ہمیں موقع ملا اور ہم نے اٹھارویں ترمیم سمیت کئی اہم کام کیے لیکن عدلیہ اصلاحات اور احتساب کے کالے قانون کو ٹھیک نہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے اور ایک نئی دستاویز لائی جا سکتی ہے تاکہ موجودہ حالات کے مطابق مسائل کا حل ڈھونڈا جا سکے ۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ان کی مرضی کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں، ناانصافی کسی کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے ۔ 


پیر کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹوپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دو بجے کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ 

جیل حکام نے بلاول بھٹو کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ان کے سیل سے ملحقہ لان میں کرائی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما  قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر موجود تھے ۔

ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے ٹویٹ کر کے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے