پاکستان

جارحیت کے جواب میں اقدام پر اتفاق

مارچ 11, 2019 < 1 min

جارحیت کے جواب میں اقدام پر اتفاق

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں ملکی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران ایک بار پھر بیرونی جارحیت پر جوابی اقدام پر اتفاق کیا ہے ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ آرمی چیف نے عمران خان کو بھارت کی جانب سے دراندازی کے بعد لائن آف کنٹرول سمیت ملکی بارڈرز کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔ ملاقات میں پاک فوج کی تیاریوں بارے بھی گفتگو کی گئی ۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی تیاریوں کو سراہا جبکہ کسی بھی قسم کے جارحانہ کاروائی پر فوری جوابی اقدام کرنے کا بھی کہا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فوج سمیت تمام فورسز ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے